300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

واٹس ایپ نے صارفین کو دی جانے والی بڑی سہولت خاموشی سے ختم کر دی - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


واٹس ایپ نے صارفین کو دی جانے والی بڑی سہولت خاموشی سے ختم کر دی


نیویارک(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ نے صارفین کو دی جانے والی بڑی سہولت کو خاموشی سے ختم کردیا ہے ۔فوربز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے جون 2018 میں جو شاندار فیچر متعارف کرایا تھا اسے اب بند کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو دو سال قبل رقم کی لین دین کے حوالے سے سہولت فراہم

کی گئی تھی۔ اس سہولت کو برازیل ، امریکا سمیت دیگر ممالک میں آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، جس کے بعد تجربہ کامیاب ہوا تو اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا گیا۔انتظامیہ کو شکایت موصول ہورہیں تھیں کہ واٹس ایپ کے ذریعے رقم کی لین دین یا منتقلی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی اس میں دھوکے کا شکار بھی ہوچکے ہیں۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے ٹیکنالوجی اور معاشی ماہرین نے واٹس ایپ کے ذریعے لین دین کو خطرناک قرار دیا اور ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔رپورٹ کے مطابق برازیل میں 213 ملین صارفین اس سروس سے استفادہ کررہے تھے مگر اب مرکزی بینک نے واٹس ایپ کے ذریعے رقم کی منتقلی یا لین دین کو مکمل بند کردیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us