300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


یوٹیوب انتظامیہ کا بڑا اعلان سامنے آگیا، پاکستانی یوٹیوبرز کو زور دار جھٹکا


نیو یارک(نیوز ڈیسک )یوٹیوب اپنی شارٹس ویڈیو کو ٹِک ٹاک کے برابر لانے کے لیے مزید 30 ممالک کے یوٹیوبر کے لیے دس کروڑ ڈالر کی مجموعی رقم فراہم کرے گا۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر کے مطابق شارٹس فنڈ اب دنیا کے کئی ممالک کے لیے ہے جس کے تحت انفرادی چینل کو 100 سے دس ہزار ڈالر تک کی مدد

کی جائے گی۔ان یوٹیوبر سے کہا جائے گا کہ وہ ٹک ٹاک جیسی مختصرویڈیو بنائیں اور انہیں اپ لوڈ کریں۔جس سے کم عمر اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے گا۔یوٹیوب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کو ماہانہ بنیادوں پر اضافی بونس رقم ادا کی جائے گی لیکن اس کا انحصار آپ کے ملک اور چینل کے فروغ پر ہے۔یوٹیوب ہر مہینے ان کئی ہزار تخلیق کاروں سے خود رابطہ کرے گا، جن کے شارٹس زیادہ مقبول ہوں گے اور انہیں ان کی کمائی ہوئی رقم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔تاہم 30 ممالک میں پاکستان شامل نہیں ہے، دیگر ممالک میں بھارت، الجیریا، ارجنٹینا، بحرین، چلی، کولمبیا، مصر، فن لینڈ، جرمنی، ہانک کانگ، عراق، اردن، کویت، لبنان، میکسکو، مراکش، نائیجیریا، ناروے، فلپائن، روس، پولینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، سویڈن، جنوبی افریقہ، تائیوان، ترکی، برطانیہ اور ویت نام شامل ہیں۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us