300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


اب جتنی مرضی لمبی کالز کریں موبائل صارفین کو خوشخبری سنا دی گئی


سندھ ہائی کورٹ نے 5منٹ سے لمبی کال پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی

ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے موبائل فون صارفین پر 75پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی تھی جو ہر 5منٹ سے زیادہ ہونے والی کال پر لاگو ہوتی تھی۔ عدالت عالیہ سندھ نے اپنے فیصلے میں ٹیلی کمیونی کیشن سروسز کے شعبے میں وفاق اور سندھ حکومت کے دائرہ اختیار کا معاملہ بھی طے کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے تحت ٹیلی کمیونی کیشن سروسز صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں لہٰذا وفاق کو ان پر ٹیکس لاگو کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی کی طرف سے عائد اس ڈیوٹی کےخلاف تین ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں ’پاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈ، پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ اور ٹیلی نار پاکستان‘ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ واضح رہے کہ فنانس بل میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے ہر ایس ایم ایس پر 10پیسے، ہر 3منٹ سے طویل کال پر 1روپیہ اور ہر ایک جی بی انٹرنیٹ پر 5روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کرنے کی تجویز دی تھی تاہم شدید عوامی ردعمل کے سبب ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر یہ ڈیوٹی لاگو نہیں کی گئی تھی

اورصرف کال پر 75پیسے ڈیوٹی عائد کر دی گئی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us