300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

27 کروڑ کے جوتے؟ ان میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اس کو اتنی مہنگی قیمت میں بھی خرید لیا گیا؟ - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


27 کروڑ کے جوتے؟ ان میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اس کو اتنی مہنگی قیمت میں بھی خرید لیا گیا؟


دنیا کا مہنگا ترین لباس ، گھڑی ، فیشن گلاسز، جیکٹ، اور دیگر ملبوساتی چیزوں اور ان کی مہنگی قیمتوں کے بارے میں آپ اکثر سنتے ہی ہوں گے۔ وہیں اب دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کے بارے میں بھی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے قیمتِ فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکا کے معروف ریپر اور گلوکار کانیے ویسٹ کے مقبول اسپورٹس کمپنی کے

نائیکی کمپنی کے جوتے ہیں۔کانیے ویسٹ نے یہ جوتے 2008 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں ‘ہے ماما’ اور ‘اسٹرونگر’ کی پرفارمنس کے دوران پہنے تھے۔امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق برانڈ سودبیز نے اعلان کیا کہ ‘گریمی ‘ میں پہنے گئے کانیے ویسٹ کے نائیکی ایئر ییزی ون 18 لاکھ ڈالر (27 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئے۔یہ جوتے ریئرز نامی، اسنیکر انویسٹمنٹ مارکیٹ پلیس نے خریدے ہیں۔کانیے ویسٹ جوتوں نے اب تک سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ وہ پہلے جوتے ہیں جن کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کرگئی۔12 نمبر کے ان جوتوں کو گلوکار و ریپر کانیے ویسٹ اور مارک اسمتھ نے ڈیزائن کیا تھا جو نرم سیاہ چمڑے سے بنے ہیں، جس کے اوپری حصوں پر سوراخوں کے ذریعے ڈیزائننگ عمل میں لائی گئی ہے۔اس ڈیزائن میں ییزی فیئر فوٹ اسٹریپ اور سگنیچر ‘وائے’ بھی موجود ہے۔کانیے ویسٹ کے ان جوتوں کی قیمت 2020 میں نیلام کیے گئے اسنیکر کی جوڑی سے 3 گنا زیادہ ہیں جو 6 لاکھ 15 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے تھے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us