300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اب تک کتنے شہریوں‌ نے خود کو کرونا ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروایا؟ اعداد و شمار نے کھلبلی مچادی - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


اب تک کتنے شہریوں‌ نے خود کو کرونا ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروایا؟ اعداد و شمار نے کھلبلی مچادی


اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان بھر میں چالیس سال یا اُس سے زائد عمر کے شہریوں کو حکومت کی جانب سے کرونا ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمۂ صحت کی جانب سے ویکسی نیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے والے شہریوں کے جاری اعداد و شمار جاری کیے گئے۔محکمۂ صحت کے ذرائع کی جانب سے

جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کرونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروانے والے شہریوں کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق آج دو مئی تک چالیس لاکھ 33 ہزار 170 شہریوں نے ویکسین کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروایا، جن میں 24 لاکھ سے زائد مرد اور 16 لاکھ سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 25 خواجہ سراؤں نے بھی خود کو ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروایا۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کروائی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چالیس سے 49 سال کی عمر کے شہریوں کی کرونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن جاری ہے جبکہ برزگ شہریوں کو اب یہ سہولت میسر ہے کہ وہ کسی بھی سینٹر پر جاکر اصلی شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us