ہفتہ‬‮   22   جنوری‬‮   2022


مسافروں کی ہوائی جہاز کو دھکالگانے کی ویڈیو معاملہ کیا ہے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں


کھٹمنڈو(نیوز ڈیسک)ہوائی جہاز کو مسافروں کی دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال میں ہوائی جہاز کے مسافر اور سیکیورٹی اہلکار طیارے کو رن وے پر دھکا لگا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال میں ہوائی جہاز کے مسافر اور سیکیورٹی

اہلکار طیارے کو رن وے پر دھکا لگا رہے ہیں۔ یہ واقعہ کولٹی کے باجوڑہ ہوائی اڈے پر پیش آیا ہے۔ طیارے کے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے دوران اس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا تھا، لیکن پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتار لیا تھا۔اس واقعے کے بعد متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم از کم 20 افراد کو طیارے کو رن وے سے دھکیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کی کیپشن میں لکھا ہے کہ ’شاید صرف ہمارے نیپال میں۔‘ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ تارا ایئر انتظامیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ طیارہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پھنس گیا تھا، جہاز کو ہٹانے کے لیے کوئی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے سبب مسافر آئے اور مدد کی پیشکش کی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us