ہفتہ‬‮   22   جنوری‬‮   2022


یہ بچہ زیادہ تنگ تو نہیں کرتا؟ماں نے غلطی سے صوفے کی جگہ نومود بچے کی فروخت کااشتہار دے ڈالا،خاتون کواپنی غلطی کااحساس کب ہوا؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ایک نوعمر ماں نے صوفہ فروخت کرنے کے لیے فیس بک پر اشتہار دینے کی کوشش کی لیکن غلطی سے اپنے کمسن بیٹے کو فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا۔ دی سن کے مطابق برطانوی شہر برنلے کی رہائشی اس 20سالہ لوسی بیٹل نامی لڑکی نے اشتہار میں اپنے پرانے صوفے کی تصویروں کے ساتھ اپنے 7ماہ کے بیٹے

آسکر کی دو تصویریں بھی غلطی سے پوسٹ کر دیں۔رپورٹ کے مطابق اس غلطی کے ساتھ لوسی نے اشتہار کی عبارت کچھ اس طرح کی لکھی کہ جس سے واضح نہ ہوتا تھا کہ وہ صوفہ فروخت کرنے کی بات کر رہی ہے۔ لوسی کو اپنی اس غلطی کا اس وقت احساس ہوا جب اس کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور سینکڑوں لوگ اس پر کمنٹس کرنے لگے۔ لیڈز لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے لوسی کا کہنا تھا کہ ”میں صوفے کی تصویریں پوسٹ کر رہی تھی لیکن غلطی سے آسکر کی تصاویر بھی ان میں شامل کر دیں۔ بعدمیں جب میں نے دیکھا کہ لوگ کمنٹس میں میرا مذاق اڑا رہے ہیں اور ایسے فقرے لکھ رہے ہیں کہ گویا وہ آسکر کو خریدنے کی بات کر رہے ہوں، تب مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ ایک شخص نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ یہ بچہ دوسرے بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے؟ ایک اور آدمی نے لکھا کہ یہ زیادہ تنگ تو نہیں کرتا؟“

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us