300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


شہباز شریف کو بطور چارہ استعمال کرکے نواز شریف خود گھات لگاکربیٹھے ہیں ، اس دوران شکار کو ۔۔۔اعتزازاحسن نے حیران کن بات کہہ دی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینئر قانون دان و سیاست دان اعتزاز احسن نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو نواز شریف کیلئے قربانی کا بکرا قرار دیدیا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح ایک شکاری شکار کیلئے بکرا باندھ کر شیر کو لالچ دیتا ہے ویسے ہی نواز شریف نے

اسٹیبلشمنٹ کے آگے شہباز شریف کو قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو بطور چارہ استعمال کرکے نواز شریف خود گھات لگاکر بیٹھے ہیں ، اس دوران شکار کو گولی لگے یا شہباز شریف کو اس کی نواز شریف کو کوئی پرواہ نہیں ہے، نواز شریف اس وقت پاکستان واپس آئیں گے جب انہیں قید سے مکمل تحفظ ملنے کی یقین دہانی ہوجائے گی، نواز شریف قید کو برداشت نہیں کرسکتے۔مسلم لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوارسے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر مسلم لیگ ن میں اس وقت شدید اختلاف پایا جاتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا امیدوار شہباز شریف ہوں گے یا مریم بی بی ہوں گی۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ شریف خاندان سے ڈیل یا انہیں این آر او ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور نواز شریف بغیر پکی ڈیل کے واپس بھی نہیں آئیں گے، عمران خان کا پورا زور اس بات پر ہے کہ شریف خاندان کو ڈیل نہیں ملے گی، ڈیل کے بغیر نواز شریف واپس آئے تو سیدھے جیل جائیں گے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us