300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


دنیابھر سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے نیا حکم نامہ سامنے آگیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس پر 5 جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔سی اے اے نے ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگری بی اور کیٹیگری سی فہرست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے پرواز سے 48 گھنٹے

قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔نئے حکم نامے کے مطابق یورپی ملکوں سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔حکم نامے میں اس سے متعلق کہا گیا ہے کہ ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ مسافر اپنے اخراجات اٹھانے کے پابند ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us