منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


ایک اور پاکستانی سعودی شہریوں کا ہیرو بن گیا،بہادری کے دنیابھرمیں چرچے


ریاض (نیوز ڈیسک )پاکستانی شہری سلیم نے قصیم ریجن کے مقام شعیب الملقا پر گاڑی سمیت سیلاب میں پھنس جانے والے سعودی شہری کو اپنی جان کی بازی لگا کر بچا لیا اور اپنے وطن پاکستان کا نام روشن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری کی گاڑی طوفانی لہروں میں پھنس گئی تھی۔ مقامی شہری نے مدد کے لیے آواز لگائی جس پر پاکستانی نوجوان

سلیم جان کی پروا کیے بغیر سیلاب میں پھنسی گاڑی کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچا اور گاڑی کو سیلابی ریلے میں بہنے سے پہلے ہی اُسے محفوظ جگہ پر منتقل کردیا۔متعب نجا المطیری نامی شہری نے بتایا کہ ایک ہم وطن کی گاڑی کا اگلا حصہ شعیب الملقا کے قریب گھاٹی میں چلا گیا جہاں سے سیلابی ریلا گزر رہا تھا۔ ڈرائیور کو گھاٹی عبور کرنے سے روک ہی رہا تھا کہ اچانک وہ ایک کھڈ میں گر گیا اور سیلاب نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔المطیری کے مطابق اُس نے اپنے پاکستانی مکفول سے کہا کہ اگر ہو سکے تو اُسے بچانے کی کوشش کرو۔ وہ جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تیزی سے گھاٹی کی طرف پہنچا اور گاڑی اور اس کے سعودی مالک کو بچالیا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی شہری سلیم کی بہادری کا واقعہ ایک بار پھر سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سلیم نے 2009ء میں جدہ کے سیلاب میں سعودی شہریوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی نوجوان فرمان خان کی یاد تازہ کردی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us