300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکار کورونا کاشکار ، نام بارے پتا چل گیا ، مداحوں کو چونکا دینے والی خبر آگئی - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکار کورونا کاشکار ، نام بارے پتا چل گیا ، مداحوں کو چونکا دینے والی خبر آگئی


اسلام آباد(نیوزڈیسک)تُرک ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ اور ’ہماری کہانی‘ میں مرکزی کردار کرنے والے تُرک اداکار بوراک دنیز بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔تُرک میڈیا کے مطابق بوراک دنیز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے

مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔بوراک دنیز ان دنوں اپنے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب اُن کے ساتھی اداکاروں کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔دوسری جانب ابھی تک بوراک دنیز نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سوشل میڈیا پر جاری نہیں کیا ہے۔اس سے قبل تُرک ڈرامہ ’ہماری کہانی‘ میں بوراک دنیز کے ساتھ فضا کا مرکزی کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ ہیزل کایا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ بوراک دنیز تُرکش شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور ماڈل ہیں، پاکستان میں اُن کا ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ اور ’ہماری کہانی‘ بےحد مقبول ہوا تھا یہی وجہ ہے کہ بوراک دنیز کو پاکستان میں بھی خوب مقبولیت مل رہی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us