300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کی بولتی بند کردی، خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کی بولتی بند کردی، خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے


اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر شو کے میزبان کو لاجواب کرکے سب کی بولتی بند کردی۔بھارت کے مقبول ترین شو ’انڈین آئیڈیل‘ کے میزبان جے بھنوشالی دورانِ پروگرام مقابلے کے ایک کنٹسٹنٹ سے مذاق کررہے تھے کہ اچانک اُنہوں نے شو کے ججز ریکھا اور نیہا ککڑ سے مخاطب ہوتے ہوئے

کہا کہ ’ریکھا جی، نیہا جی! کیا آپ نے کسی عورت کو ایک ایسے مرد کی محبت میں پاگل ہوتے ہوئے دیکھا ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہو؟‘میزبان کے اس سوال پر ریکھا نے فوری اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ادھر! مجھ سے پوچھیےریکھا کے فوری ردعمل پر ناصرف وہاں موجود شو کے ججز حیران ہوئے بلکہ میزبان بھی لاجواب ہوگیا۔جب ریکھا نے سب کے حیران چہرے دیکھے تو اُنہوں نے فوراََ اپنا بیان بدل دیا اور کہا کہ ’نہیں! میں نے کچھ نہیں کہا۔ریکھا کے بدلتے بیان پر میزبان نے لاجواب ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ لگا چھکا‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین قہقہے لگانے لگےخیال رہے کہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچپن سے محبت کے بارے میں ہر ایک کو ہی علم ہے جبکہ ریکھا نے تو امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کے بعد بھی کئی مواقع پر اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن نے بہت سی مشہور بھارتی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور اُن کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھااِن کی مشہور فلموں میں’مسٹر نٹور لال‘، ’مقدرکا سکندر‘، ’نمک حرام‘، ’دو انجانے‘، ’خون پسینہ اور سلسلہ‘ اور

دیگر فلمیں شامل ہیں


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us