300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

نئے ڈیزائن کا جدید بلیک بیری موبائل فون تیار،قیمت اور خصوصیت بارے جان کر آپ یقین نہیںکرینگے - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


نئے ڈیزائن کا جدید بلیک بیری موبائل فون تیار،قیمت اور خصوصیت بارے جان کر آپ یقین نہیںکرینگے


نیو یارک(نیو زڈیسک) جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل بلیک بیری موبائل فون تیار کر لیا گیا ، رواں سال کے وسط میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ڈیزائن کے بلیک بیری میں فائیو جی کی سہولت دستیاب ہوگی ، اس کے علاوہ فون میں زیادہ طاقتور بیٹری ، میموری اور بڑی ریم متعارف کرائی جا رہی ہے ۔کمپنی کے مطابق فون کو

اینڈرائیڈ 11 ورژن میں متعارف کروایا جائے گا ، ابتدائی طور پر فون کو شمالی امریکا اور یورپ کی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا ، اس کی قیمت 800 ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے ۔فروری کے مہینے میں چلنے والی خبروں کے مطابق نئے فائیو جی بلیک بیری فون میں ٹچ اسکرین کی بجائے فزیکل کی بورڈ دیا جائے گا ، فون میں نیا ہارڈ ویئر اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے ، اس نئے ہینڈ سیٹ میں سکیورٹی فیچرز پر زیادہ توجہ دی گئی ہے ، فی الحال فون کی دستیابی سے متعلق تاریخ کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ، تاہم اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ اسے رواں سال ہی لانچ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ بلیک بیری کا آخری اسمارٹ فون 2018 میں کی 2 کے نام سے پیش کیا گیا تھا جس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور فزیکل کی بورڈ دیا گیا تھا ۔جدید دنیا میں زیادہ سے زیادہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تمام کمپنیاں اپنے اسمارٹ موبائل فونز میں جدت لاتی رہتی ہیں ۔ اس بات کو ذہن میں رکھ کر بلیک بیری نے بھی اپنے اسمارٹ فون میں مزید تبدیلیاں کی ہیں جو صارفین کو مجبور کریں گی کہ وہ اُن کو خریدیں ۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us