300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


کورونا کے خلاف دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین لگانے کی منظوری


نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منظورکی گئی ویکسین زائیکو و ڈی( ZyCov-D) کو مسلز کے بجائے جلد میں بغیر انجیکشن داخل کیا جاتا ہے۔ایک جائزے کے مطابق ڈی این اے ویکسین اب تک کلینیکل ٹرائل میں 67 فیصد مؤثر

ثابت ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائیکو و ڈی کورونا وائرس کےخلاف ڈی این اے پر مبنی بھارت میں تیار کی جانے والی دنیا کی پہلی ویکسین ہے جو 12 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے بالغ افراد کو لگائی جائےگی۔دوسری جانب امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم بچوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔امریکی ادارے سی ڈی سی کی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہےکہ جون اور جولائی کے درمیان کورونا کا شکار زیادہ تر وہ نو جوان ہوئے جنھو ں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us