300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کیا آپ کے ناخن بھی ایسے ہیں۔۔۔ جانیں ناخن کی شکل آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا راز بتاتی ہے؟ - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


کیا آپ کے ناخن بھی ایسے ہیں۔۔۔ جانیں ناخن کی شکل آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا راز بتاتی ہے؟


جس طرح ہماری آنکھیں اور ہمارے بال شخصیت کا مظہر ہوتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں ہمارے ناخن بھی ہماری شخصیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔جی ہاں آپ کے ناخن کا شیپ اور رنگت بتاتی ہے کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں اور کیا خصوصیات رکھتے ہیں، مگر کیسے؟ یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تو چلیں پھر آپ بھی جان لیں کہ آپ کے ناخن آپ کے بارے میں کیا بتاتے

ہیں۔

ناخنوں سے شخصیت کی پہچان کیسے کریں؟
چوڑے اور چھوٹے ناخن:
اگر آپ کے ناخن چپٹے اور چوڑے ہیں تو یہ جان لیں کہ آپ ایک پرسکون، کھلے دماغ والے اور متوازن سوچ رکھنے والے انسان ہیں تو دیکھیں کہیں آپ کے ناخن چوڑے اور یہ بات سچ تو نہیں۔

چوڑے اور لمبے ناخن:
بلکل اس ہی طرح جب کے ناخن چوڑے اور لمبے ہوتے ہیں ان لوگوں کو نئے دوست بنانا اور نئے نئے لوگوں سے ملنا پسند ہوتا ہیں پُرسکون شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور مشکل سے مشکل حالات میں بھی پرسکون رہتے ہیں۔

چکور ناخن:
یہ علامت بے صبرے لوگوں کی ہے چکور ناخن والے افراد بے چین اور بے حد کنجوس ہوتے ہیں۔

لمبے اور پتلے ناخن:
ایسے ناخن والے لوگ بہت خوش مزاج اور رومانوی انداز رکھتے ہیں اور سماجی تعلقات بہت زیادہ رکھتے ہیں، انہیں گھر میں رہنے سے زیادہ باہر گھومتے پھرتے رہنا پسند ہوتا ہے۔

چھوٹے چھوٹے ناخن:
جن لوگوں کے ناخن بہت زیادہ چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں وہ بہت جلدی اور آسانی سے پر جوش ہو جاتے ہیں یہ لوگ جذباتی ہوتے ہیں، ساتھ ہی یہ لوگ بہت گہری سوچ بھی رکھتے ہیں۔

گول اور انڈے جیسے ناخن:
اگر آپ کے ناخن گول اور انڈے جیسے ہیں تو آپ بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں اور بہت آسانی سے نئی چیزیں سیکھ لیتے ہیں جبکہ اپنے کام میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔اب آپ بھی اپنے ناخن دیکھ کر بتائیں کہ آپ کا ان میں سے کون سے شیپ کا ناخن ہے اور آپ کی شخصیت ایسی ہے یا نہیں، ابھی ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ کریں اور ہم سے اظہارِ خیال کریں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us