300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کتنے فیصد لوگ گوشت کھانا پسند کرتے ہیں؟ سروے کے نتائج ایسے کہ کسی کو یقین نہ آئے - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


کتنے فیصد لوگ گوشت کھانا پسند کرتے ہیں؟ سروے کے نتائج ایسے کہ کسی کو یقین نہ آئے


لندن(ویب ڈیسک) آج دنیا میں سبزی خوری کی بہت وکالت کی جا رہی ہے اور اسے بے شمار طبی فوائد کا حامل قرار دیا جا رہا ہے مگر گوشت خوروں کے لیے گوشت ترک کرنا کس قدر مشکل ہے؟ اس سوال کا جواب ایک سروے میں برطانوی شہریوں نے دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس سروے میں 67فیصد برطانوی شہریوں نے کہا ہے کہ وہ گوشت چھوڑنے کی

بجائے موت کو گلے لگانے کو ترجیح دیں گے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ”گوشت چھوڑنے کی بجائے ہم اپنی زندگی کے پانچ سے دس سالوں کی قربانی دینا پسند کریں گے اور جلدی مر جائیں گے مگر گوشت نہیں چھوڑیں گے۔“رپورٹ کے مطابق یہ سروے ’ون پول‘ کی طرف سے ’نو میٹ ‘(No Meat)نامی تنظیم کے ایماءپر کیا گیا۔ اس سروے میں 40فیصد سے زائد مردوں کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک سبزی خوری خواتین سے منسوب ہے اور انہیں ہی سبزی خور ہونا چاہیے، مردوں کو نہیں۔سروے میں شامل 30فیصد مردوں اور 22فیصد خواتین نے کہا کہ ”انسان کو بنایا ہی گوشت کھانے کے لیے گیا ہے، یہ اس کی جبلت ہے جو تبدیل نہیں ہو سکتی۔“ 20فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر گوشت کھانے پر قید کی سزا ہو تو وہ جیل جانا پسند کریں گے مگر گوشت نہیں چھوڑیں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us