300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

زلزلے نے پرانے وال کلاک میں جان ڈال دی زلزلے میں بندہونے والا100سال پرانہ وال کلاک دوبارہ زلزلے سے چلنے لگا - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


زلزلے نے پرانے وال کلاک میں جان ڈال دی زلزلے میں بندہونے والا100سال پرانہ وال کلاک دوبارہ زلزلے سے چلنے لگا


ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان سے ایک دلچسپ خبرآئی ہے کہ دس سال قبل ہولناک زلزلے اور سونامی سے خراب ہوکر بند ہونے والا سوسالہ قدیم وال کلاک دوبارہ چلنے لگا ہے۔یہ کلاک بدھ مت سے وابستہ فیومونجی مندر میں نصب تھا جو صوبے میاگی کے شہر یاماموٹو میں واقع ہے۔ 2011 میں جاپانی سونامی سے یہ کلاک رک گیا تھا کہ اور اب دس برس بعد دوبارہ

چلنے لگا ہے۔ اس سال تیرہ فروری کو اس علاقے میں ریکٹر اسکیل پر چھ شدت کا زلزلہ رونما ہوا تھا۔ جس کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ یہ کلاک دوبارہ چلنے لگا ہے۔اگرچہ لاک ڈاؤن کی باعث کئی ماہ سے اسے نہیں دیکھا گیا لیکن مندر میں موجود ایک ملازم بنزان ساکانو نے بتایا کہ سونامی کے فوراً بعد وہ یہاں پہنچا تھا۔ اس نے کہا کہ گھڑی کو صاف کرکے دوبارہ چلانے کی بہت کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی تھی۔اس طرح کئی برس تک گھڑی کی سوئی ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ کچھ روز قبل جب ساکانو دوبارہ وہاں پہنچے تو کلاک چل رہا تھا اور اب تک کام کررہا ہے۔ شاید اس کی وجہ دوسرا زلزلہ ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us