منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


49 ہزار 500 روپے کا جوڑا ۔۔ اس جوڑے میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہ اتنا مہنگا ہے؟ سوشل میڈیا پر خواتین کے دلچسپ تبصرے


برانڈز کے کپڑے خریدنے کے لئے لوگ سستی آفرز اور سیل کا انتظار کرتے ہیں۔ کچھ کپڑے تو بہت اچھے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر ان کی قیمت میں کوئی شک نہیں لگتا مگر کچھ کپڑے نارمل کپڑوں کی طرح ہی ہوتے ہیں۔ ان کی قیمت دیکھ کر آنکھیں کھل جاتی ہیں کہ آخر ان میں کچھ بھی خاص نہیں مگر قیمت ہزاروں میں کیوں ہے؟ اب جیسے سعدیہ خان کا عید کے

دن پہنا گیا یہ جوڑا اب اتنے ماہ گزرنے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں خواتین کی عقل حیران رہ گئی ہے کہ آخر اس عام سے جوڑے کی قیمت اتنی مہنگی کیوں ہے؟ یہ جوڑا دراصل لگژری پریت حسین ریہڑ کا ہے جس کی قیمت 49 ہزار 500 روپے ہے جو 3 ماہ قبل تھی لیکن ابھی بھی یہ اسی دام فروخت کیا جا رہا ہے۔ اگر غور سے دیکھیں تو یہ ریشم یعنی را سلک کے کپڑے پر کندن کی کڑھائی سے کام کیا گیا ہے، کام بہت باریکی سے کیا گیا ہے۔ قمیض کے چاروں طرف آگے پیچھے کڑھائی کی گئی ہے، دوپٹے کے پلو بنائے گئے ہیں اور آرگنزا کا دوپٹہ دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ایک پوٹلی پاؤچ بھی ہے جو کڑھا ہوا ہے۔ اس کی قیمت جان کر سوشل میڈیا پر خواتین دلچسپ تبصرے کر رہی ہیں۔ کسی کے مطابق یہ ہیرے موتی سے بنا ہوا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ اس سے اچھا تو ہم کسی لوکل دکان سے سستے بازار سے یہی ڈیزائن 5000 ہزار میں خرید لیں۔

https://www.instagram.com/p/CRqnnhXj1xT/?utm_source=ig_web_copy_link

https://www.instagram.com/p/CRmMHuFLAHo/?utm_source=ig_web_copy_link

 

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us