300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

قومی کرکٹ ٹیم میں بھی تبدیلیوں کی ہواچلنے لگی ،آخر ی ون ڈے سے قبل کس کھلاڑی کوڈراپ کیاجاسکتاہے؟شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبرآگئی - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


قومی کرکٹ ٹیم میں بھی تبدیلیوں کی ہواچلنے لگی ،آخر ی ون ڈے سے قبل کس کھلاڑی کوڈراپ کیاجاسکتاہے؟شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبرآگئی


کراچی(ویب ڈیسک)فیصلہ کن ون ڈے سے قبل تبدیلیوں کی ہوا چلنے لگی جب کہ ٹیم مینجمنٹ ناکام ثابت ہونے والے آصف علی کو ڈراپ کرنے پر غورکررہی ہے۔جنوبی افریقہ سے ابتدائی دونوں ون ڈے انٹرنیشنل میں دانش عزیز اور آصف علی پاکستان ٹیم کی کمزور کڑی ثابت ہوئے،ڈیبیو کرنے والے دانش جنوبی افریقی پیسر نورکیا کی شارٹ پچ بولنگ پر پریشان

دکھائی دیے، وہ پہلے ون ڈے میں 3اوردوسرے میں 9رنز ہی بنا سکے، البتہ اس کے باوجود انھیں ٹیم میں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ٹیم مینجمنٹ کو لگتا ہے کہ ایک نئے کھلاڑی کو جب منتخب کیا تو پورا موقع دینا چاہیے، اب نورکیا بھارت جا چکے شاید دانش کامیاب ثابت ہو جائیں،البتہ آصف علی کو ڈراپ کرکے حیدرعلی کو آزمایا جا سکتا ہے۔آصف ابتدائی ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے، سعود شکیل کی انجری نے انھیں موقع فراہم کیا جس سے وہ فائدہ نہ اٹھا سکے، انھوں نے پروٹیز سے پہلے میچ میں 2 اوردوسرے میں 19رنز بنائے، انجرڈ شاداب خان کا خلا عثمان قادر پْر کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کو کھلانے کا زیادہ امکان نہیں لگتا، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹسمین کھلا کر ٹیم کمبی نیشن سے چھیڑچھاڑ نہیں کرنا چاہتی، اسی طرح حسن علی کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعدآہستہ آہستہ ردھم میں آرہے ہیں، گوکہ محمد حسنین کی جگہ انھیں میدان میں اتارنے کا آپشن موجود ہوگا مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہی آزمایا جائے۔ٹیم مینجمنٹ تمام دستیاب آپشنزکا جائزہ لے رہی ہے، منگل کو پریکٹس سیشن کے بعد ہی حتمی

فیصلے ہوں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us