300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کابینہ میں صرف بزنس مین کی سنی جاتی ہے،غلام سرور خان کی اپنی حکومت پر تنقید - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


کابینہ میں صرف بزنس مین کی سنی جاتی ہے،غلام سرور خان کی اپنی حکومت پر تنقید


اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڑھائی تین سالوں میں حکومت نے انڈسٹری، سروسز سب کو ریلیف دیا مگر زراعت کو نہ دیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت زرعی مصنوعات پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور نے

کہا کہ اڑھائی تین سالوں میں زرعی سیکٹر کیلئے ہم کچھ نہیں کر سکے، حکومت نے انڈسٹری، سروسز سب کو ریلیف دیا مگر زراعت کو نہ دیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت مقامی زمیندار کو کچھ دینے کو تیار نہیں،درآمدی گندم 2400 روپے من پڑ رہی ہے، اپنے زمیندار کو 1800 دے رہے ہیں۔ کابینہ میں ہوں مگر دکھ ہوتا ہے وہاں ہماری بات نہیں سنی جاتی کابینہ میں صرف بزنس مین کی بات سنی جاتی ہے۔ کہتے ہیں گندم کی پیداوار ہر سال کم ہوتی جا رہی ہے، آج کل کا جو موسم ہے وہ گندم کی فصل کو متاثرکرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 52 بلین کے جس پیکج کا اعلان ہوا تھا کم از کم اس کو ہی یقینی بنایا جائے ۔ درآمدی گندم 2400 روپے من پڑ رہی ہے اپنے زمیندار کو 1800 دے رہے ہیں، اتنا ظلم اپنے ذمیندار کیساتھ نہ کیا جائے، سندھ نے جو ریٹ 2 ہزار رکھا وہ حقیقت پر مبنی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us