300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


سرپھرے پائلٹ کا ناقابلِ یقین کارنامہ نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج


روم (نیوز ڈیسک )جہاز کو فضاء میں اڑانے کے لیے زمینی رن وے کی ضرورت ہوتی ہے، جس پر جہاز رفتار کے ساتھ چلتا اور پھر ہوا میں اڑنے لگتا ہے۔آپ نے اب تک جہاز کو رن وے پر تیزی سے دوڑتے اور پھر فضا میں اڑتے ہوئے ہی دیکھا ہوگا مگر اب اٹلی سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ پائلٹ نے ایسا کارنامہ انجام دیا، جس نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے۔اٹلی

سے تعلق رکھنے والے پائلٹ داریو کوسٹ نے دو سرنگوں کے درمیان جہاز اڑانے کا کامیاب تجربہ کیا، انہوں نے ایک سرنگ میں جہاز کی اڑان بھری اور پھر نکل کر دوسری سرنگ میں لینڈنگ کی۔رپورٹ کے مطابق داریو کوسٹ نے ترکی کے شہر استنبول کے قریب موٹروے پر دو سرنگوں میں جہاز اڑایا اور گیارہ سوساٹھ میٹر کا فاصلہ تینتالیس اعشاریہ 44 سیکنڈ میں طے کیا۔ اڑان کے دوران اُن کے جہاز کی زمین سے اونچائی ایک میٹر سے بھی کم تھی۔ داریو کے اس کارنامے کا اندراج گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کیا اور انہیں اعزازی سرٹیفکٹ سے بھی نوازا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us