300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


خونی تالاب ۔۔۔ دنیا میں موجود 7 ایسے خطرناک ترین مقامات کہاں موجود ہیں جہاں چاہ کر بھی کوئی اِنسان قدم نہیں رکھ سکتا؟


دنیا کے خوبصورت ترین اور دلکش مقامات پر جانے کی ہر کوئی خواہش ظاہر کرتا ہے لیکن اس دنیا میں متعدد ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں سے صرف گزرنا بھی کسی عام و خاص انسان کے لئے خطرے کو دعوت دینا ہوسکتا ہے۔ ان جگہوں کا دورہ کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ 10 ہولناک مقامات مخلتف ممالک میں موجود ہیں جن کے بارے میں آج ہم جانیں گے۔

1- سانپوں کا جزیرہ

ایک معمولی سا چھوٹا سانپ بھی اگر آپ کے گھر کی دہلیز پر آپہنچے تو خوف کے مارے آپ کی حالت کیسی ہوجاتی ہے۔ لیکن برازیل کے ساحل سے کچھ فاصلے پر ایک ایسا جزیرہ موجود ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں سانپ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ اس جزیرے کا نام ہی (Snake Island) رکھا دیا گیا ہے جہاں جانے کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ مذکورہ جزیدے پر سانپ کی ایک نسل گولڈن لانس ہیڈ وائپرز پائی جاتی ہے جن کا زہر اِنسانی جلد کو پگھلا سکتا ہے۔ یہ مقام یقینی طور پر بہت سے لوگوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب جیسا ہے۔

2- نارتھ سیٹینیل آئی لینڈ اڈمن جزائر

تھائی لینڈ کے ساحل پر واقع ایک جزیرے میں دنیا کا سب سے انتہائی خطرناک اَچھوتا قبیلہ موجود ہے جہاں جانا بالکل ممکن نہیں ہے۔ اس خوبصورت جزیرے پر کشتی کے ذریعے متعدد بار جانے کی کوشش کی جاچکی ہے مگر وہاں رہنے والے قبیلے کے جنگلی اِنسان کشتیوں کو تباہ کردیتے ہیں اور اگر کوئی شخص ان کی پکڑ میں آجائے تو وہاں سے زندہ بچ نکلنا ناممکن ہوتا ہے۔ بھارت کے لوگوں کے اس گروہ کے ساتھ تعلقات پیدا کرنے کی اَن گنت کوشش کی ہے جس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکا۔

3- سلواڈورگلوبل سیڈ والٹ ناروے

شمالی قطب سے800 کلومیٹر دور واقع یہ خوبصورت اور ٹھنڈا ترین سیاحتی مقام عام لوگوں کے لیے بند ہے کیونکہ یہاں پر صرف مختلف قسم کے بیج اگائے جاتے ہیں۔ اس جگہ مختلف قسم کے بیج اس لئے اُگائے جاتے ہیں کہ کہیں کسی بڑے قدرتی آفت کے نتیجے میں دنیا میں پائے جانے والے بیجوں کے اقسام کا خاتمہ نہ ہو جائے۔ 11 ہزار مربع فٹ پر مشتمل اس علاقہ میں صرف وہ لوگ جاسکتے ہیں جو مختلف اقسام کے بیجوں پر تحقیق کرتے ہیں۔

4- لیسکاکس غار فرانس

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکوکی طرف سے 2008 میں ثقافتی ورثہ کا درجہ پانے کے بعد فرانس میں واقع یہ غارعام لوگوں کے لیے ممنوع قرار دی گئی ہے۔ یہ غار دور قدیم میں کئے گئے منفرد خوبصورت اور پیچیدہ نقش کاری سے مزین ہیں۔ ان غاروں پر فنگس یعنی فنجائی کی یلغار کے بعد فرانس کی حکومت نے عام لوگوں کے لئے یہ جگہ مکمل طور پر بند کر دی ہیں، صرف محققین اور تاریخ دانوں کو تحقیق کے لئے یہاں مختصر وقت کے لیے جانے کی اِجازت ہے۔

5- ڈیتھ ویلی

وادی موت یا ڈیتھ ویلی امریکا کا سب سے گرم، خشک ترین اور سطح سمندر سے نچلا ترین مقام ہے جو کیلیفورنیا میں واقع ہے۔ یہاں گھومنے کے دوران ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ ہر وقت درپیش رہتا ہے جبکہ وہاں جانے والوں کو روزانہ کم از کم ایک گیلن پانی پینے کی تجویز دی جاتی ہے، گرمی میں پہاڑیوں پر چڑھنے سے گریز اور شاہراؤں کے قریب رہنا ضروری ہوتا ہے۔ موسم گرما میں یہاں عام طور پر درجہ حرارت 120 ڈگری فارن ہائیٹ سے تجاوز کرجاتا ہے۔ یقیناً یہ مقام موت کو گلے لگانے جیسا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

6- حسینی پُل، گلگت بلتستان

پاکستان کے شمال میں واقع وادی گوجال کے گاؤں‌ حسینی میں ‌واقع یہ پُل دنیا کے خطرناک ترین پلوں ‌میں ‌سے ایک مانا جاتا ہے۔ حسینی پُل اپرہنزہ میں بورت جھیل کے اوپر واقع ہے۔ رسیوں سے بنا ہوا یہ پل ہوا چلنے پر ہچکولے کھاتا ہے اور اس پر گزرتے ہوئے انسان کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔اس پُل میں کچھ جگہوں پر لکڑیاں موجود ہی نہیں ہیں اور لوگوں کو پھونک پھونک کر ہر قدم رکھنا ہوتا ہے۔

7- گرم خونی تالاب (جاپان)

گرم ترین اور دھکتا ہوا یہ خونی تالاب جاپان کے مشہور ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ تالاب جاپان کے شہر بیپو Beppu میں موجود اور اس علاقے کے گرم چشموں میں سے ایک ہے ۔ اس تالاب میں تیراکی سخت منع ہے کیونکہ اس تالاب کے پانی کا درجہ حرارت 194 فارن ہائیٹ تک ہوتا ہے ۔فولاد Iron اور نمک کی ایک بڑی مقدار کے باعث اس جھیل کا پانی خون کی طرح سرخ ہے۔ دور سے دیکھنے پر یہ جھیل اُبلتے ہوئے خون کا ہولناک منظر پیش کرتی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us