300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سویٹروں سے 42 ہزار ڈالر برآمد - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


سویٹروں سے 42 ہزار ڈالر برآمد


اوکلاہاما(ویب ڈیسک) امریکہ میں غریبوں کے لیے عطیہ کردہ سویٹروں میں سے 42 ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے اسٹور میں جب عطیہ کردہ کپڑے کھولے گئے تو ان میں سے ایک سویٹر میں 100 ڈالر کے بہت سے نوٹ برآمد ہوئے۔اسٹور کی ملازمہ اینڈریا لیسنگ کا کہنا تھا کہ کپڑوں کے چھانٹی کے دوران 2 سویٹرز

کے درمیان کچھ لپٹا ہوا نظر آیا۔ پہلے میں تو سمجھی کہ شاید کتابیں ہوں گی لیکن جب انہیں کھول کر دیکھا تو ہزاروں ڈالر کی رقم موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو میں سمجھی کہ شاید جعلی نوٹ ہیں لیکن وہ اصلی رقم تھی۔ جنہیں گنتی کیا گیا تو 42 ہزار ڈالر تھے۔اسٹور مالک کا کہنا تھا کہ اینڈریا اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں اور وہ اسے اپنے پاس چھپا کر بھی رکھ سکتی تھیں لیکن انہوں نے مجھے سارا احوال بتا دیا۔ حیرت انگیز طور پر رقم کے ساتھ عطیہ کرنے والے کا نام اور پتا بھی موجود تھا۔اینڈریا نے بتایا کہ وہ رقم کے اصل مالک کو تلاش کیا گیا تو انہوں نے رقم عطیہ کرنے کو کہا۔رقم کے اصل مالک کی اجازت سے اینڈریا کو ایک ہزار ڈالرکی رقم دی گئی جبکہ دیگر رقم کو عطیہ کر دیا گیا۔ اینڈریا رقم ملنے پر آبدیدہ ہو گئیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us