300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

یہ تو بلکل تیمور کا جڑواں لگ رہا ہے ۔۔ کرینہ اور سیف کے دوسرے بیٹے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


یہ تو بلکل تیمور کا جڑواں لگ رہا ہے ۔۔ کرینہ اور سیف کے دوسرے بیٹے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی


ممبئی (ویب ڈیسک )کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کو دیکھنے کا مداحوں کو بے حد انتظار تھا، مگر جب بھی سیف اور کرینہ سے اس حوالے سے سوال کیا جاتا تھا تو جواب ان کا یہی ہوتا تھا کہ ابھی بچہ چھوٹا ہے، صحت کے معاملات ہیں اس لئے بعد میں دکھایا جائے گا پھر ایک جواب دیا کہ انسٹاگرام لائیو پارٹی تھروبیک کے ذریعے بیٹے کو

دکھایا جائے گا۔لیکن کل ایک ڈراپ سین ہوگیا، جتنا کرینہ اپنے بیٹے کی تصویر کو وائرل ہونے سے بچانا چاہتی تھیں، اتنی ہی ان کے بیٹے کی تصویر انسٹاگرام پر خوب چھائی، کیونکہ ان کے والد رندھیر کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا تھا، ارے دیکھو تو یہ تو بلکل میرے تیور جیسا لگتا ہے، لیکن اس سے زیادہ صحت مند ہے۔مگر بھارتی انسٹاگرام اور ویب سائٹ پنکی ولاز اور نیوز فلیکس کے مطابق: ” جلد ہی رندھیر کپور نے کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر کو ڈیلیٹ کردیا، مگر یہ بات آگ کی طرح پھیل گئی، ہر کسی نے انسٹاگرام سے اسکرین شوٹس لے لئے، اور ہم نے بھی آپ کو دکھانے کے لئے اسکرین شوٹ لیا ہے۔”واضح رہے کہ اس بچے کا نام اب تک میڈیا پر نہیں بتایا گیا ہے، اور امید ہے کہ بیٹا 6 ماہ کا ہونے کے بعد ہی اس کے نام کرن کو دکھایا جائے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us