300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

65 سالوں سے سیلنڈر کے اندر رہنے والے آدمی کی درد ناک کہانی۔۔۔ وجہ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


65 سالوں سے سیلنڈر کے اندر رہنے والے آدمی کی درد ناک کہانی۔۔۔ وجہ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے


گر کچھ دیر کے لئے سوچیں کے آپ کو ساری زندگی کسی چیز میں پھنس کر یا قید رہ کر گزارنی پڑے تو آپ کو کیسا لگے گا؟ایسا سوچنے سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ہم فوری دعا کرتے ہیں کہ خدا ہمیں کبھی کسی کا محتاج نہ بنائے، آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی کہانی بتانے جا رہے ہیں جہاں ایک شخص 65 سالوں سے ایک سیلنڈر کے اندر رہ کر زندگی

گزار رہا ہے۔اس شخص کا نام پول ایلگزنڈر ہے پول پچھلے 65 سالوں سے اس ہی سیلنڈر کے اندر ہوجود ہیں، وہ اسی سیلنڈر کے اندر اپنے سب کام کرتے ہیں، کھاتے ہیں، پیتے ہیں، پینٹنگ کرتے ہیں اور باقی سب کچھ!آپ کے ذہن میں اب یہ سوال گردش کر رہا ہوگا کہ آخر یہ شخص اتنی دشوار زندگی کیوں گزار رہا ہے اور سیلنڈر کے اندر اتنے سالوں سے کیوں ہیں؟ تو ہم آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔دراصل پول الیگزنڈر جب 6 سال کے تھے تب انہیں پولیو ہو گیا تھا، اور پولیو کے بعد ان کے پورے جسم نے ہی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے یہ سانس بھی نہیں لے پا رہے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ایسے سیلنڈر میں رکھ دیا جس میں وہ باآسانی سانس لے سکیں۔وہ 6 سال کی عمر سے 71 سال کی عمر تک پہنچ گئے ہیں مگر آج تک اس ہی سیلنڈر کے اندر زندگی گزار رہے ہیں ان کے ساتھ ہر وقت ایک نرس موجود رہتی ہے جو ان کا خیال رکھتی ہے اور ان کے سارے کام بھی کرتی ہے۔حیرت کی بات تو یہ کہ پول لیٹے لیٹے ہی مُنہ میں برش پکڑ کر پینٹنگ بھی کرتے آ رہے ہیں، ان کی جینے کی خواہش نے انہیں آج تک زندگی رکھا ہوا ہے اور وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us