300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ بچے بالوں کے ساتھ اور کچھ بغیر بالوں کے کیوں پیدا ہوتے ہیں؟ وجہ یقیناً آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ بچے بالوں کے ساتھ اور کچھ بغیر بالوں کے کیوں پیدا ہوتے ہیں؟ وجہ یقیناً آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے


2006 میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق وہ خواتین جن کے حمل کے دوران مستقل سینے میں جلن رہتی ہے ان کا ہونے والا بچہ سر پر ڈھیر سارے بالوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ دراصل حمل کے دوران ماں کے جسم سے کچھ ایسے ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے جو کہ بچوں کے بالوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔بہت سے بچوں کے بالوں میں آپ نے یہ بھی نوٹ کیا ہوگا کہ

پیدائش کے فوراً بعد سے کچھ ماہ بعد تک بال بالکل مختلف ہو جاتے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق جو بچے ڈھیر سارے بالوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، ان کے بال کچھ عرصہ میں ہی ہلکے ہوجاتے ہیں جبکہ وہ بچے جو گنجے پیدا ہوتے ہیں ان کے بال کافی اچھے اور صحت مند نکلتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جینز اور ڈی این اے بالوں کے معاملات میں انتہائی اہم ثابت ہوتا ہے۔ عام طور پر حمل کے تیسویں ہفتے میں بچوں کے بالوں کی پیداوار شروع ہوتی ہے۔کچھ والدین اس حوالے سے کافی پریشان ہوتے ہیں کہ ان کے بچے کے بال درست طرح سے نہیں بڑھ رہے۔ اس کے لیے ماں کو چاہیے کہ حمل کے دوران نیوٹرینٹس کا خاص خیال رکھے تاکہ بچے کی صحت برقرار رہ سکے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us