300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پائلٹ نے غلطی سے زیرتعمیر اور غیرفعال ایئرپورٹ پر طیارہ اتار دیا - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


پائلٹ نے غلطی سے زیرتعمیر اور غیرفعال ایئرپورٹ پر طیارہ اتار دیا


لوساکا(ویب ڈیسک) جنوبی افریقائی ملک زیمبیا میں پائلٹ نے غلطی سے مال بردار طیارہ اصل ایئرپورٹ سے کچھ دوری پر زیر تعمیر اور غیر فعال ہوائی اڈے پر اتار دیا جب کہ کنٹرول ٹاور سے بار بار یہی پوچھا جاتا رہا کہ آپ کہاں ہیں اور ہمیں نظر کیوں نہیں آرہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زیمبیا کے ایک ایئرپورٹ پر اُس وقت دلچسپ

صورت حال پیدا ہوگئی جب ایتھوپیئن ایئر لائنز کا کارگو طیارہ ایک ایسے ایئرپورٹ پر اتر گیا جو ابھی زیر تعمیر تھا اور ابھی تک وہاں فضائی آپریشن شروع نہیں ہوا تھا۔لینڈنگ کے دوران مال بردار طیارے کا پائلٹ مسلسل ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطے میں رہا اور اپنی لوکیشن بتاتے ہوئے لینڈنگ کی اجازت مانگتا رہا جب کہ کنٹرول ٹاور سے یہی پوچھا جاتا رہا کہ آپ کہاں ہیں اور ہمیں نظر کیوں نہیں آرہے ہیں۔کنٹرول ٹاور کو طیارہ نظر بھی کیسے آتا کیوں کہ  جس رن وے پر لینڈنگ کرنا تھی اس کے بجائے پائلٹ 15 کلومیٹر دور زیر تعمیر ایئرپورٹ کے اوپر چکر لگا رہا تھا اور وہیں کسی طرح طیارہ اتار بھی دیا۔طیارہ جس ایئرپورٹ پر اترا اس کا افتتاح گزشتہ برس ہونا تھا لیکن کورونا کے باعث ایسا نہ ہو سکا اور تمام پروازیں دوسرے ہوائی اڈے پر اتاری جاتی رہیں۔خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us