300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند،نوٹیفکیشن جاری،طلبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند،نوٹیفکیشن جاری،طلبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں


لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے 13 اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے۔نجی ٹی وی چین کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، اور صوبوں میں تعلیمی اداروں کو بند کیا جارہا ہے، پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا،

تاہم اب محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانولہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے، جب کہ ان 13 اضلاع میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلباء 19 اپریل سے ہفتے کے 2 دن پیر اور جمعرات کلاسز لے سکیں گے۔نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک اور او و اے لیول کے امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے، تاہم تمام حکام و ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us