300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

شکر الحمد اللہ ۔۔۔!!! مسلمانوں کی دعائیں رنگ لے آئیں ،عمرہ زائرین کے حوالے سے بڑا فیصلہ - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


شکر الحمد اللہ ۔۔۔!!! مسلمانوں کی دعائیں رنگ لے آئیں ،عمرہ زائرین کے حوالے سے بڑا فیصلہ


مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک) مسجدالحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد میں بڑی گنجائش کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقدس مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام میں ہر روز50ہزار افراد عمرہ اور ایک لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے، ایس او پیز پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا کہ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے

توکلنا ایپ سے ویکسین ہولڈرز کو دیے جائیں گے۔مقدس مساجد انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے کا آغاز یکم رمضان 13اپریل سے شروع ہوگا، کورونا ایس اوپیز کی پابندی لازمی ہوگی۔ احتیاطی تدابیر میں سماجی فاصلہ، فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ یکم رمضان منگل 13 اپریل سے مسجد الحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی میں زیارت کے اجازت نامے مشروط جاری کیے جائیں گے، یہ اجازت نامے ان امیدواروں کو دیے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا چکے ہوں گے یا پہلی ڈوز پر 14 دن گزر چکے ہوں گے۔وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار نے یہ بھی کہا تھا کہ اعلیٰ قیادت نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کے زائرین اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت و سلامتی کی خاطر مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نماز ادا کرنے والوں کی تعداد کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us