300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو خواتین کو پتہ ہونی چاہیئے - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو خواتین کو پتہ ہونی چاہیئے


خواتین کے ساتھ صحت سے متعلق مسائل دن نہ دن خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور ہارمونز کے نظام میں بگاڑ کی وجہ سے ان میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ مستقبل میں جان لیوہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنے اندر ہونے والی ہر تبدیلی اور تکلیف سے متعلق اپنے معالج سے ضرور مشورہ لیں تاکہ وہ صحت مند رہ سکیں ۔ہربلسٹ

ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ” آج کل خواتین میں PCOS یعنی Polycystic Ovaries Syndrome کی بیماری بہت عام ہے جوکہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے کیونکہ ہم جو ہم کھاتے ہیں وہی جسم پر اثر نظر آتا ہے۔ وہی غذا ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی وجہ سے بیماریاں بنتی ہیں“-آج کل لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں، نہ سالن والی غذاؤں کو زیادہ استعمال کرتی ہیں اور نہ ورزش کرتی ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے کیلشئیم اور پروٹین کی کمی تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی ہارمونز میں بھی بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو کہ بانج پن کے علاوہ وزن میں تیزی سے اضافے کی وجہ بنتا ہے اور خواتین یا بالغ لڑکیاں بہت موٹی ہو جاتی ہیں، جس سے ان کے رشتوں میں بھی مسائل ہوتے ہیں اور صحت میں بگاڑ بھی آتا ہے۔ایسے میں ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی 2 خاص ٹپس آپ لوگوں کے لئے موجود ہیں، بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور فائدہ پائیں۔ویٹ لوس ٹپ:٭ 6 گرام سہاگہ لے کر اس کو ایک پین میں رکھ کر ہلکی آنچ پر بھونیں، اس وقت تک جبکہ اس میں سے چٹخنے کی آواز بند نہ ہوجائے اور

جوں ہی یہ پھول جائے اس کو الگ کرلیں۔٭ پھر بلینڈر میں 50 گرام خُشک لیموں کا پاؤڈر، 50 گرام آمبا ہلدی، 50 گرام رائی دانہ اور ایک چمچ کچہری پاؤڈر کو ڈالیں ساتھ ہی اس میں پھولا ہوا سہاگہ شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔٭ اس پاؤڈر کو آدھا چمچ ناشتے کے بعد، آدھا چمچ رات کو سونے سے قبل اور آدھا چمچ دوپہر کے کھانے کے بعد کھائیں۔ٹپ 2 :اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک ٹپ بھی بتائی: ” خواتین کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ کریں چاہے کھانے میں کھائیں یا قہوہ بنا کر پیئیں۔ کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن پیدا ہوتا ہے اور میتھی میں ہارمونل انزائمز پائے جاتے ہیں جو اس مسئلے کے حل میں مفید ہے”۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us