300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بھارت میں پھنسے آسٹریلوی کرکٹرز کی بھی سن لی گئی ،بڑااقدام اٹھالیاگیا - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


بھارت میں پھنسے آسٹریلوی کرکٹرز کی بھی سن لی گئی ،بڑااقدام اٹھالیاگیا


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد بھارت میں پھنسے آسٹریلوی کرکٹرز کو آئندہ دو روز میں ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارت میں پھنسے آسٹریلوی کرکٹرز، کوچز، امپائرز اور کمنٹیٹرز کو آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک سے باہر بھیجا جائے گا، بھارت میں اس وقت آسٹریلیا کے 38 کھلاڑی،

کوچز، کمنٹیٹرز اور امپائرز موجود ہیں جو کورونا کی بدترین صورتحال اور فلائٹ آپریشنز بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کی حکومت نے بھارت سے وطن واپس آنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اسے جرم قرار دیا ہے جس کے تحت بھارت سے آسٹریلیا آنے والوں کو 5 سال قید اور 66 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے جب کہ آسٹریلیا کی حکومت اپنے اس فیصلے کا جائزہ 15 مئی کو لے گی۔ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی آسٹریلوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھارت سے باہر بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس میں انہیں فوری طور پر محفوظ طریقے سے بھارت سے باہر بھیجا جائے گا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بی سی سی آئی اس حوالے سے مختلف آپشنز پر کام کررہا ہے جس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مالدیپ یا سری لنکا روانہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ کھلاڑی اور آفیشلز اپنی آسٹریلیا روانگی کے حوالے سے حکومتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہےکہ توقع ہے کہ تمام افراد کو آئندہ دو روز میں بھارت سے روانہ کردیں گے اور اس حوالے سے ان سے مسلسل رابطے میں ہیں، کھلاڑیوں کی صحت ہمارے

لیے اولین ترجیح ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us