300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کورونا نے ایک اور سینئر بھارتی اداکارہ کی جان لے لی - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


کورونا نے ایک اور سینئر بھارتی اداکارہ کی جان لے لی


ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اور بھوجپوری فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سری پراڈھاکورونا کے سبب انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ سری پراڈھاحال ہی میں کورونا کا شکار ہوئی تھیں۔اداکارہ کی موت کی تصدیق سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوایسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امت بہل نے کی۔امت بہل کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت

سی قیمتی جانیں لے چکی ہے، بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم ایک سینئر اداکارہ سے محروم ہو گئے ہیں۔امت بہل کے مطابق سری پراڈھا نے ہندی اور ساؤتھ سینما کے لیے ناقابل یقین حد تک کام کیا ہے۔خیال رہے کہ سینئر اداکارہ سری پراڈھا بھوجپوری فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں، انہوں نے روی کشن کے ساتھ ہٹ بھوجپوری فلم ’ہم تو ہو گئے نی توہر‘ میں بھی کام کیا تھا۔سری پراڈھا ماضی میں بالی کے نامور اداکار دھرمیندر ، گووندا اور ونود کھنہ سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔اداکارہ کی بالی وڈ فلموں میں آگ اور چنگاری، شعلے اور طوفان، آزمائش، بے وفا صنم، میری للکار سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us