300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان آج سےسعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرنیوالے ہیں جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد باہمی معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔امید کی جا رہی ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان ولی عہد

شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جنہوں نے گزشتہ ہفتے بغداد میں سعودی عرب اورایران خفیہ مذاکرات کے بعد مصلحت آمیز لہجے میں کہا تھا کہ وہ ‘اچھے’ تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں ہے۔ایران نے سعودی عرب کے ‘لہجے کی تبدیلی’ کا خیرمقدم کیا تھا۔ دورے پر وزیر اعظم خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی کابینہ کے دیگر ارکان پر مشتمل ایک وفد بھی ہوگا۔سعودی قیادت کے ساتھ وزیر اعظم کی مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں معاشیات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی افرادی قوت کے لیے ملازمت کے مواقع اور مملکت میں پاکستانی آبادی کی فلاح و بہبود شامل ہیں۔اس دورے کے دوران وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین، عالمی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اور مکہ اور مدینہ کی مقدم مساجد کے اماموں سے بھی ملاقات کریں گے۔عمران خان جدہ میں پاکستانی برادری کے ممبران سے بھی بات چیت کریں گے۔وہ مغرب میں اسلامو فوبیا کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے جس میں

یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ قرارداد بھی شامل ہے جس میں پاکستان کی جی ایس پی پلس کی حیثیت سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us