300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کیا اس سال بھی پاکستانی مسلمان حج ادا نہیں کرسکیں گے؟ سعودی حکومت نے کیا عندیہ دے دیا - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


کیا اس سال بھی پاکستانی مسلمان حج ادا نہیں کرسکیں گے؟ سعودی حکومت نے کیا عندیہ دے دیا


ریاض (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی تباہ کارئیوں کے باعث اس سال بھی سعودی حکومت نے غیر ملکی عازمین حج کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی۔یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب حج کرنے کی سعادت صرف سعودی عرب کے لوگوں کو ہی حاصل ہو گی جبکہ پچھلے سال بھی یہ پابندی کارونا وائرس کے باعث عائد کر دی گئی۔باضابطہ تو ابھی پابندی کے بارے میں

اعلان نہیں کیا گیا لیکن غیر ملکی خبر رساں اداروں کی طرف سے حاصل ہو نے والی اطلاعات کے مطابق اس پابندی کا فیلہھ کر لیا گیا ہے بس اعلان کرنا اب باقی ہے۔ مزید یہ کہ ابتداء میں سعودی حکام نے بیرون ملک مقیم عازمین کی میزبانی کا منصوبہ بنایا تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔یہ منصوبہ اس لیے منسوخ کیا گیا کیوں کہ ویکسین کی اقسام، ان کی افادیت اور وائرس کی نئی اقسام منظر عام پر آنے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں نے حکام کو اپنے فیصلے پر غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔جہاں تک بات سعودی عرب کے اپنے لوگوں کی ہے تو ان کے لئے بھی کئی شرائط رکھی گئیں ہیں جنہیں پورا کرنے کے بعد ہی وہ حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔جیساکہ صرف ان مقامی عازمین کو ہی اجازت دی جائے گی جنہیں ویکسین لگی ہے یا جو حج سے کم از کم چھ ماہ قبل وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا آفس نے خبر پرتبصرے سے گریز کیاہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us