300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط - Forikhabar
پیر‬‮   14   جون‬‮   2021


وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط


ریاض(ویب ڈیسک )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 5 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچنے تو ان کا جدہ ائیرپورٹ پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں

عشائیہ دیا گیا اور دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام، سزا یافتہ مجرمان کے تبادلے، جرائم کے خلاف تعاون، ماحولیات اور توانائی منصوبوں کے فریم ورک ایگریمنٹ اور منشیات اور ورکرز ریکروٹمنٹ کی مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے بھی جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us