300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

غریب ملکوں کو کرونا ویکسین کب ملنا شروع ہوگی؟ - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


غریب ملکوں کو کرونا ویکسین کب ملنا شروع ہوگی؟


جنیوا(ویب ڈیسک )امریکا ، کینیڈا ، یورپی یونین کے ممالک اور برطانیہ سمیت متعدد امیر ممالک میں بڑے پیمانے پر کرونا ویکسینیشن مہمات کے آغاز کے بعد عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ غریب ترین ممالک جنوری کے آخر اور فروری کے وسط کے درمیان کرونا ویکسین وصول کرنا شروع کر دیں گے۔عالمی ادارہ صحت کے ویکسینیشن

آفیسر کیٹ اوبرائن نے کہا کہ “کوواکس” پروگرام نے دو بلین ویکسین کی خریداری کے معاہدے کیے ہیں جس کی پہلی خوراک آنے والے ہفتوں میں پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعہ “اتحاد برائے ویکسین” کے تعاون سے شروع کردہ بین الاقوامی “کوواکس” پروگرام کا مقصد کوویڈ ۔19 کے خلاف ویکسین تک مناسب رسائی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے سال کے آخر تک تمام شریک ممالک میں 20 فی صد آبادی کو حفاظتی ویکسین لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ کم آمدنی والے افریقی ممالک کب تک ویکسین سے فائدہ اٹھا سکیں گے؟ او برائن نے انٹرنیٹ پر عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ایک مباحثے کے دوران کہا کہ “کوواکس” پروگرام دو ارب سے زائد خوراکیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جلد ویکسین کی فراہمی شروع کردیں گے۔ ممکنہ طور پر جنوری کے آخر میں یا یقینی طور پر فروری کے ابتدائی ایام میں غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔31 دسمبر کو عالمی ادارہ صحت نے فائزر / بائینٹیک ویکسین کے لیے کوویڈ 19 کے آغاز کے

بعد پہلی ہنگامی منظوری دی جس کے بعد اس طرح یہ ویکسین جلدی سے استعمال کرنے کے خواہاں ممالک کے لیے دستیاب ہو چکی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس تنظیم نے تصدیق کی تھی کہا کہ اب تک کرنا کی 63 اقسام کی ویکسینیں تیاری کے مراحل میں‌ ہیں۔ ان میں سے 21 جامع آزمائش کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ لیبارٹریوں میں مزید 172 ویکسینوں پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us