300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ہسپتال میں آتشزدگی ،کتنے نومولودبچے جان کی بازی ہارگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


ہسپتال میں آتشزدگی ،کتنے نومولودبچے جان کی بازی ہارگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی


نئی دہلی(ویب ڈیسک) ریاست مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارہ کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے قریب ضلع بھنڈارا میں واقع ایک اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 10 نومولود بچے ہلاک ہوگئے۔سول سرجن ڈاکٹر پرمود کھانڈیت کے مطابق آگ ہفتے

کی صبح اسپتال کے (سک نیو بارن کیئر یونٹ) بیمار نوزائيدہ بچوں کے وارڈ میں لگی، اسپتال کے عملے نے صبح کے وقت جب یونٹ کا دروازہ کھولا تو اندر دھواں بھرا ہوا تھا، عملے نے فوراً پولیس، فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، اسپتال کے عملے نے صبح کے وقت جب یونٹ کا دروازہ کھولا تو اندر دھواں بھرا ہوا تھا، عملے نے فوراً پولیس، فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، تاہم امدادی کارروائیوں سے قبل ہی 10 بچے دم توڑ چکے تھے۔ڈاکٹر پرمود کھانڈیت نے بتایا کہ 4 بچے جل کر ہلاک ہوئے جب کہ 7 بچوں کی موت آکسیجن کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث ہوئی، ان میں چند بچے اسی اسپتال میں پیدا ہوئے تھے جب کہ بعض کو دیگر اسپتالوں سے پیدائش میں پیچیدگی کے بعد یہاں داخل کرایا گیا تھا۔ضلع بھنڈارہ کے ایس پی وسنت جادیو کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی مدد سے پولیس نے 7 بچوں کو زندہ نکال لیا تھا، بظاہر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے، اور ابتدائی تفتیش میں بچوں کی موت عمارت میں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مرنے والے بچوں کے لواحقین

کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us