غیر ملکی کمپنی نے پاکستان میں پہلا اسمارٹ فون تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تصاویر کے ساتھ صوبائی وزیر انڈسٹریز اور کامرس میاں اسلم اقبال نے لکھا کہ ’’ میڈ اِن پاکستان موبائلز اب ایک حقیقت بن گئے ہیں.صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ویوو موبائلز فیصل آباد اقتصادی زون نے
اسمارٹ فون پروڈکشن کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی دیگر غیرملکی کمپنیاں بھی مقامی سطح پر اپنے کام کا آغاز کردیں گی ۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی سرپرستی میں موبائل فونز بنانے کی پالیسی کے نفاذ کے بعد مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں.اسلم اقبال نے ٹویٹ میں کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ویوو موبائلز فیصل آباد اقتصادی زون میں غیر ملکی کمپنی کے ملازمین کو اس موبائل فون کی تیاری پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے.پاکستان میں بنایا گیا یہ فون ویوو وائے 20 ہے جو کہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل میموری کے ساتھ ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری جیسے اہم فیچر رکھتا ہے.
Made in 🇵🇰 Mobiles are a reality now
VIVO Mobile's Faisalabad Economic Zone facility has started production of smartphones & more companies to follow soon InshaAllah
Implementation of Mobile Manufacturing Policy under PM @ImranKhanPTI & CM @UsmanAKBuzdar is delivering results! pic.twitter.com/QvMOoYEtCG
— Mian Aslam Iqbal (@MMAslamIqbal) February 8, 2021