300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اب ڈرائیورز کی مشکل ہوجائے گی آسان۔۔ بغیر ہوا والے گاڑی کے ٹائر کس سال میں لانچ ہونے والے ہیں؟ جانیں - Forikhabar
جمعہ‬‮   23   اپریل‬‮   2021


اب ڈرائیورز کی مشکل ہوجائے گی آسان۔۔ بغیر ہوا والے گاڑی کے ٹائر کس سال میں لانچ ہونے والے ہیں؟ جانیں


اسلام آباد(ویب ڈیسک )معروف ملٹی نیشنل کمپنی مشیلین کی جنرل موٹرز کے ساتھ شراکت داری ہوئی ہے جس کے بعد اب سڑکوں پر بغیر ہوا والے ٹائر لانے کی منصوبہ بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔ائیر لیس ٹائرز لانےسے ممکنہ طور پر سالانہ 200 ملین پنکچر گاڑی کے پہیوں کو سکریپ کے ڈھیر سے بچایا جاسکے گا۔ دونوں کمپنیوں کا مقصد ایک ایسا انوکھا پنکچر

پروف ٹائر سسٹم تیار کرنا ہے ، جو فلیٹ ٹائرز کے خراب ڈھیر کو ماحولیاتی آلودی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بغیر ہوا والے ٹائرز کا استعمال سال 2024 تک کیا جائے گا۔جدید لچکدار ٹائر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہر طرح سے محفوظ رہیں گے اور نہ ہی ان کے کٹنے اور پھٹنے کا ڈر ہوگا۔ ڈرائیورز حضرات بنا کسی پریشانی کے اپنی گاڑی کسی بھی خستہ حال سڑک پر ان پہیوں کے ساتھ جاسکیں گے۔ان ٹائروں کا اندرونی اسٹرکچر دیکھیں تو یہ ایک خاص مواد سے تیار کیا گیا ہے جو گاڑی کے وزن کو سہارا دینے کے لئے کمپریسڈ ہوا کی ضرورت کو دور کرتا ہے۔ان پہیوں کو پروٹو ٹائپ نام دیا گیا ہے اور یہ پہیے ایک جامع ربڑ اور مضبوط ترین گوند کے فائبر گلاس سے بنائے گئے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us