300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بدھ‬‮   22   ستمبر‬‮   2021


صارفین کو بائیو میٹرک تصدیق کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں نادرانےعوام کی آسانی کے لیے شاندارسہولت متعارف کرادی


کراچی(نیوز ڈیسک)نادرا نے شناختی کارڈ میں موبائل کیمرے کے ذریعے انگلیوں کے نشانات کے حصول اور ان کی تصدیق میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد اسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بینکنگ انڈسٹری کے لیے ’’کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق‘‘ کی سہولت متعارف کروادی۔ترجمان نادرا کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت

بینکاری نظام میں سمارٹ موبائل فون کیمرے کے ذریعے صارفین کے گھر بیٹھے انگلیوں کے نشانات حاصل کیے جا سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے، اس بنا پر یہ پاکستان میں بینکاری شعبے کے لیے ایک نئے انقلابی دور کا آغاز ہے جس میں پہلے ’’برانچ لیس بینکنگ‘‘ کا تصور متعارف کرایا گیا اور اب اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ ’’کنٹیکٹ لیس بینکنگ‘‘ کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔اس سہولت کی بدولت اب بینک صارفین کو بائیومیٹرک تصدیق کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، نادرا کی جانب سے اس جدید ترین سہولت کے اجرا کی بدولت پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا دائرہ کار قومی سطح پر وسیع کردیا گیا ہے جو عام شہریوں کے لیے بھی دستیاب ہیماس سہولت کا اجرا اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کے نادرا ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ یہ سہولت بھی پاکستان میں شناخت کے جدید ترین نظام اور وزیراعظم عمران خان کے ویڑن ’’ڈجیٹل پاکستان‘‘ پر مبنی ماحول قائم کرنے کی ایک کاوش

ہے،بینک صارفین گھر بیٹھے اپنے موبائل فون کا کیمرہ استعمال کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے.یاد رہے کہ نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لیے بھی آن لائن پاک آئی ڈی سروسز کا اجراپہلے ہی کر چکا ہے جس میں موبائل فون کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کرائی جا سکتی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us