300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


ٹوئٹر صارف نے شنیرا سے کونسی سفارش کی؟


میلبورن (نیوز ڈیسک )ٹوئٹر صارف نے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا سے چھوٹی سی سفارش کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر محمد جنید نامی صارف نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف کو وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلاک کیا ہوا ہے۔محمد جنید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ

وسیم اکرم نے مجھے کیوں بلاک کیا۔‘صارف نے وسیم اکرم سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ مہربانی! مجھے اَن بلاک کردیں۔‘ٹوئٹر صارف نے شنیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری سفارش کردیں، شاید آپ کی سفارش سے میری مدد ہوجائے۔‘شنیرا نے عائلہ کا چہرہ نہ نظر آنے پر صارف کو کیا جواب دیا؟صارف محمد جنید کی سفارش پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’آپ نے خود کوئی منفی ٹوئٹ کیا ہوگا، اسی وجہ سے وسیم نے آپ کو بلاک کیا۔‘شنیرا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اگلی بار سوچ سمجھ کر ٹوئٹ کرنا۔‘


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us