300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بلی توانسانوں سے بھی زیادہ عقلمندنکلی ،گھرمیں داخل ہونے کے لیے ایساکیاکام کرڈالاکہ ہردیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے،ویڈیونے انٹرنیٹ پرطوفان برپاکردیا - Forikhabar
منگل‬‮   27   جولائی   2021


بلی توانسانوں سے بھی زیادہ عقلمندنکلی ،گھرمیں داخل ہونے کے لیے ایساکیاکام کرڈالاکہ ہردیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے،ویڈیونے انٹرنیٹ پرطوفان برپاکردیا


سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا سے ایک بلی کے دروازے کا پاس ورڈ لگا کر گھر کے اندر داخل ہونے کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے کہ انٹرنیٹ پر طوفان برپا ہو گیا۔ ٹائمزنو نیوز (Times Now News)کے مطابق گھر کے مالک نے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں ایک آوارہ بلی کو گھر کے مرکزی دروازے کا پاس ورڈ لگا

کر گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ٹی وی چینل ایس وی ایس سے بات کرتے ہوئے اس آدمی نے بتایا کہ چند ہفتے قبل میں نے دروازے کے باہر اس بلی کو بولتے ہوئے سنا اور اسے اندر لے آیا۔ میں نے اسے کھانے کو دیا، اسے نہلایا اور اس کی دیکھ بھال کی اور اگلے روز اسے واپس باہر چھوڑ دیا۔اس کے بعد بھی یہ بلی اکثر گھر کے دروازے کے باہر بیٹھی نظر آتی تھی اور ہم اسے کھانے کو دے دیا کرتے تھے۔ چند ہفتے قبل اس نے خود بخود ہمارے گھر کے دروازے کا پاس ورڈ لگا کر اندر داخل ہونا شروع کر دیا، جس پر ہم پریشان رہ گئے۔آدمی نے بتایا کہ ”میں اور میری بیوی دونوں بلیوں سے بہت محبت کرتے تھے اور جب یہ بلی دن میں کئی کئی بار خود پاس ورڈ لگا کر گھر میں داخل ہونے لگی تو ہم نے اسے گود لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اب یہ بلی بھی ہماری فیملی کا حصہ بن چکی ہے اور ہم نے اسے ’دوی بم‘ کا نام دیا ہے۔ اب بھی یہ بلی خود ہی گھر سے باہر جاتی اور خود ہی پاس ورڈ لگا کر دروازہ کھولتی اور اندر آ جاتی ہے۔ ہمیں کبھی بھی اٹھ کر اس کے لیے دروازہ نہیں کھولنا پڑا۔“


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us