300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

دو سال تک سنگل رہنے کے بعد نوجوان ایک لڑکی سے ملنے 145 کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس کے شہر جاپہنچا لیکن پھر لڑکی نے ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا - Forikhabar
منگل‬‮   27   جولائی   2021


دو سال تک سنگل رہنے کے بعد نوجوان ایک لڑکی سے ملنے 145 کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس کے شہر جاپہنچا لیکن پھر لڑکی نے ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا


ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک نوجوان 2سال ’سنگل‘ رہنے کے بعد بالآخر ایک لڑکی سے ملنے 145کلومیٹر کا سفر کرکے اس کے شہر پہنچا مگر لڑکی نے ایسا سرد مہری دکھائی کہ سن کر آپ اس نوجوان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے لگیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ کریگ موفیٹ نامی اس نوجوان کا تعلق سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا

سے ہے، جس کی انٹرنیٹ پر ابیرڈین شہر کی ایک لڑکی کے ساتھ ملاقات ہوئی اور دونوں نے ابیرڈین ہی میں پہلی ملاقات کا وقت طے کر لیا۔کریگ نے ٹرین کی فرسٹ کلاس کا ٹکٹ خریدا اور سکاٹ لینڈ سے ابیرڈین کی طرف چل نکلا، مگر ابیرڈین پہنچ کر مقررہ کردہ ہوٹل میں کی گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود لڑکی وہاں نہ آئی اور اسے اکیلے کھانا کھا کرمایوس واپس لوٹنا پڑا۔ کریگ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ویڈیو کی صورت میں لوگوں کو اپنی بپتا سنائی ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ ”میں نے دو سال سنگل رہنے کے بعد پارٹنر کی تلاش شروع کی تھی اور اپنی اس ممکنہ پارٹنر سے ملنے گیا تھا تاہم میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ مجھے اپنے شہر بلا کر اس طرح رسوا کرے گی۔“


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us