300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   18   جنوری‬‮   2022


انڈر ویئر بنانے والی کمپنی کی مالک خاتون نے سٹاف کو اتنا زیادہ بونس دے دیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈرویئربنانے والی امریکی کمپنی سپینکس (Spanx)کی مالک سارا بلیکلے نے اپنے پورے سٹاف کو اس قدر بونس دے ڈالا کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سپینکس کمپنی نے حالیہ عرصے میں تیزی سے ترقی کی اور گزشتہ دنوں اس کی ویلیو کا تخمینہ 1.2ارب ڈالر لگایا گیا ہے جس پر خوش ہوتے ہوئے شکرئیے کے

طور پر سارا بلیکلے نے اپنے تمام سٹاف کو فی کس 10ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے 17لاکھ روپے)نقد رقم اور فضائی سفر کے لیے فرسٹ کلاس کے دو ٹکٹ بونس میں دئیے ہیں ۔ سارا بلیکلے کی طرف سے فضائی ٹکٹس پر بھی کوئی قدغن نہیں لگائی گئی اور جس ملازم کا دنیا میں جس ملک میں سیروسیاحت کا من چاہے گا وہ اس ملک کے ٹکٹ حاصل کر سکتا ہے۔ سارا بلیکلے کی طرف سے اپنے ملازمین کے لیے اس بونس کااعلان کمپنی کی اس بڑی کامیابی پر منعقد کی گئی ایک پارٹی میں کیا گیا۔ ان کے اس اعلان پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتنی بڑی خوشخبری سن کر سٹاف کے کئی لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us