300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پیر‬‮   17   جنوری‬‮   2022


لڑکے سے پہلی ملاقات کیلئے لڑکی اپنے ساتھ 23 لوگوں کو لے گئی، ہوٹل میں دبا کر کھانا کھایا، جب بل آیا تو لڑکے نے کیا کیا؟


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک لڑکی ایک لڑکے سے پہلی ملاقات کے لیے گئی اور اس لڑکے کی فیاضی کا امتحان لینے کے لیے اپنے ساتھ اپنی فیملی کے 23لوگوں کو بھی لے گئی۔اتنے لوگوں کو ہوٹل میں دیکھ کر لڑکے نے کیا کیا؟ جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ دی سن کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ژی جیانگ میں پیش آیا جہاں اس

لڑکے اور لڑکی کی یہ پہلی ملاقات ہوئی۔ اس29سالہ لڑکے کی شناخت لوئی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملاقات سے قبل لوئی نے لڑکی سے کہا کہ کھانے کا بل وہ ادا کرے گا۔ لڑکی لوئی کی اس بات سے متاثر ہوئی اور اس کی فیاضی کا مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا اور اپنے فیملی کے 23افراد کو ساتھ ڈیٹ پر لے گئی۔ سب نے مل کر کھانا کھایا اور جب ویٹر نے 2300ڈالر (تقریباً 4لاکھ روپے)کا بل لا کر سامنے رکھا تو لوئی کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے اور اس نے پورا بل دینے سے انکار کر دیا۔لوئی نے کہا کہ وہ بل کا ایک حصہ ادا کرے گا۔ باقی بل لڑکی اور اس کے رشتہ دار ادا کریں۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوئی کا کہنا تھا کہ میں نے لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے بل ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ وہ اتنے لوگ ساتھ لے کر آ جائے گی۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us