اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ میٹنگ ہوئی جس میں سانحہ مچھ، سینیٹ الیکشن اور براڈشیٹ کامعاملہ زیر بحث آگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیو زکی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میٹنگ کے دوران ارکان پر زور دیا کہ سینیٹ الیکشن کی تیاری کی جائے ۔ ووٹنگ اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوگی تاکہ ارکان کی
خریدو فروخت نہ کی جا سکے۔ اسی طرح سانحہ مچھ پر افسوس کا اظہا رکرتےہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم نے براڈشیٹ کے دعوے کو عوام میں اجاگر کرنے کی ہدایت کرتےہوئےکہا کہ نوازشریف نے براڈشیٹ کو بھی خریدنے کی کوشش کی، عوام کو ان کے پراپیگنڈے سے متعلق آگاہ کریں۔