دنیا بھر کی مقبول ترین پیغام رسائی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے بعد واٹس ایپ صارفین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متبادل پلیٹ فارمز کا رخ کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں’ٹیلی گرام‘ اور ’سگنل‘ سمیت دیگر مسیجنگ اپیلی کیشنز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ايپس کا ڈيٹا اکھٹا کرنے والی ويب سائٹ سينسر ٹاور کے مطابق
صرف 2 روز ميں ’سگنل‘ انسٹال کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ لاکھوں لوگوں نے ٹيلی گرام انسٹال کرلی ہے۔گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے نان پرافٹ مسیجنگ ایپ ’سگنل‘ کی ڈاونلوڈنگ میں تیزی سے سگنل پر اکاؤنٹس کی گنجائش ختم ہونے پر نئے صارفین کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ایپ لیکیشن سگنل کی جانب سے ابھی تک واٹس ایپ کی پالیسی پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا مگر ٹیلی گرام نے واٹس ایپ کے ممکنہ زوال پر اسے ٹرول کرنے کیلئے دنیا بھر میں معروف ’میم‘ شیئر کی ہے جسے دیکھ کر صارفین لطف اندوز ہورہے ہیں۔