300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کورونا کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟ چین نے ڈبلیو ایچ او کو داخلے کی اجازت دے ہی دی - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


کورونا کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟ چین نے ڈبلیو ایچ او کو داخلے کی اجازت دے ہی دی


بیجنگ (ویب ڈیسک )چین کے حکام نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے 10 سائنسدانوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ جمعرات کو چین آ کر اس بات کا سراغ لگائیں کہ کورونا وائرس کی ابتدا کہاں سے ہوئی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایسے وقت میں یہ دورہ بہت اہم ہے کہ جب کورونا وائرس نے دنیا کا نظام درہم برہم کر

دیا ہے، 20 لاکھ کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور عالمی معیشت کی بری حالت ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ڈبلیو ایچ او کی ٹیم چینی سائنسدانوں کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کرے گی۔‘عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر بدھ کو ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے کہ چین نے ابھی تک بین الاقوامی ماہرین کو اس علاقے تک رسائی کی اجازت نہیں دی جہاں سے کورونا وائرس نے سر اٹھایا تھا۔تاہم چین نے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اسے ’غلط فہمی‘ قرار دیا تھا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے جنیوا میں ایک آن لائن نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ’آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چینی حکام نے ابھی تک ٹیم کو چین روانگی کے لیے ضروری اجازت نہیں دی۔ ’میں چین کے سینیئر حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں اور میں نے ایک بار پھر یہ واضح کیا ہے کہ یہ مشن ڈبلیو ایچ کی ترجیح ہے۔‘چین کو 2019 کے اواخر میں منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس کے ابتدائی کیسز سے موثر انداز میں نہ نمٹنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وبا کے پھیلاؤ

کے دوران بیجنگ کے عملی اقدامات پر بھی سوال اٹھایا تھا اور واشنگٹن نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us