300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وہ علاقہ جہاں مرد کو شادی کرنے کے لیے واقعی اپنی جان کی بازی لگانا پڑتی ہے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   23   جنوری‬‮   2021


وہ علاقہ جہاں مرد کو شادی کرنے کے لیے واقعی اپنی جان کی بازی لگانا پڑتی ہے


ادیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک) مادہ کے ساتھ تعلق کے لیے نر جانوروں میں مقابلہ بے شمار اقسام کے جانوروں میں دیکھا جاتا ہے۔ انسانوں میں بھی یہ مسابقت مختلف انداز میں پائی جاتی ہے تاہم مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں ایک قبیلہ ایسا ہے جس کے مرد بیوی کے لیے ایک دوسرے کو لاٹھیوں سے لہولہان کر دیتے ہیں اور بسااوقات توکسی ایک کی موت

بھی ہو جاتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس قبیلے کا نام ’سوری‘ (Suri)ہے جس میں صدیوں سے روایت چلی آ رہی ہے کہ قبیلے کے مرد کسی عورت کے ساتھ شادی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ لاٹھیوں سے لڑائی کرتے ہیں اور جو فاتح قرار پاتا ہے دلہن اس کی ہو جاتی ہے۔اس رسم کو ’ڈونگا‘ (Donga)کہا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس پرتشدد روایت کو پورا گاؤں ایک جگہ مجتمع ہو کر دیکھتا ہے جس میں مرد ایک دوسرے پر غلبہ پانے کے لیے سفاکانہ طریقے سے دوسرے پر لاٹھیاں برساتے ہیں جس سے وہ لہو لہان ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس روایت کے دوران مردوں کی موت ہونے کے کئی واقعات بھی رونماہو چکے ہیں۔ اس روایت میں جو مرد فاتح قرار پاتا ہے نہ صرف یہ کہ دلہن اس کی ہوجاتی ہے بلکہ اسے قبیلے میں انتہائی عزت و تکریم کی نگاہ سے بھی دیکھا جانے لگتا ہے اور وہ آئندہ زندگی پورے تفاخر کے ساتھ گزارتا ہے۔ ایتھوپیا کی حکومت نے 1994ءمیں اس بے رحمانہ روایت پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن سوری قبیلے کے لوگ آج بھی چوری چھپے یہ رسم نبھاتے آ رہے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us