300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باؤلنگ کوچ بھی منتخب کر لیا - Forikhabar
اتوار‬‮   17   جنوری‬‮   2021


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باؤلنگ کوچ بھی منتخب کر لیا


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹورنامنٹ کے چھٹے سیزن کیلئے پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل کو ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ عمر گل نے لیول 2 کوچنگ کورس کر رکھا ہے اور گزشتہ سال اکتوبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ عمر گل کو عبدالرزاق کی جگہ

باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ چند سیزنز سے فرنچائز کے باؤلنگ کوچ تھے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسی کے باعث عہدہ چھوڑنا پڑا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی ہے کہ اس کیساتھ کام کرنے والے افراد کسی بھی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کیساتھ منسلک نہیں رہ سکتے اور عبدالرزاق ڈومیسٹک کرکٹ میں خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اپنی راہیں جدا کرنا پڑیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us